QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ملتان کا وزیراعظم ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا

14 Apr 2012 15:50

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر یوم عزاء کے موقع پر دیئے جانے والے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی وزیراعظم ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا، ریلی ایس پی چوک کینٹ سے شروع ہوئی جو کہ گیلانی ہائوس پہنچنے پر دھرنے میں تبدیل ہو گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان مولانا اقتدار حسین نقوی، مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی، ضلعی شورٰی کے رکن مولانا قاضی نادر حسین علوی، مولانا مجاہد عباس گردیزی، مولانا غلام مصطفٰی انصاری، مولانا محمد حسین مہدوی، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا شیخ سخاوت قمی، مولانا محمد ثقلین نقوی، علامہ عاقل رضا زیدی، انیس حیدر، منظر عباس سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔ 

ریلی میں بچوں نے کفن پہنے ہوئے تھے، ریلی کی سکیورٹی کے انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین نے انجام دئیے، وزیراعظم ہائوس کے سامنے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب یاد رکھین ملتان سے ہم نے آپ کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا، لیکن آج ہمارے اوپر پاکستان کی زمین تنگ کی جا رہی ہے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہمارے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، اگر انہیں شہید کر دیا گیا ہے تو اُن کے لاشے ہمیں دئیے جائیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمارا علامتی دھرنا ہے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پارلیمنٹ ہائوس کی طرح وزیراعظم ہائوس کے سامنے بھی دھرنے دئیے جائیں گے۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا آپ لوگوں نے آج ثابت کر دیا ہے یہ ملت ایک جسم کی طرح ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں سرزمین ملتان پر علم حضرت عباس ع اُٹھانے والے افراد پر، اُنہوں نے کہا کہ یقیناً آپ لوگ قابل تحسین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 153229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153229/ایم-ڈبلیو-ملتان-کا-وزیراعظم-ہائوس-کے-سامنے-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org