QR CodeQR Code

کوئٹہ، گلگت و بلتستان ميں شیعہ نسل کشی کے واقعات کيخلاف لاہور ميں ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا

15 Apr 2012 00:12

اسلام ٹائمز: ريلي کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور گلگت و بلتستان ميں شیعہ ٹارگٹ کلنگ فوري طور پر بند کي جائے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعي سزا دي جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور گلگت و بلتستان ميں شیعہ نسل کشی کے واقعات کے خلاف مجلس وحدت المسلمين کا لاہور ميں احتجاج اور دھرنا جاري ہے، جس ميں خواتين سميت سيکڑوں افراد شريک ہيں۔ کوئٹہ اور گلگت و بلتستان ميں اہل تشيع کي ہلاکتوں کے خلاف پريس کلب سے ڈيوس روڈ تک احتجاجي ريلي نکالي گئی۔ ريلي کے شرکا نے ہاتھوں ميں پلے کارڈ اور بينرز اٹھا رکھے ہيں جن پر کوئٹہ اور گلگت و بلتستان ميں اہل تشيع کے قتل کے خلاف نعرے درج ہيں۔
 
ريلي کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور گلگت و بلتستان ميں شیعہ ٹارگٹ کلنگ فوري طور پر بند کي جائے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعي سزا دي جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کے خلاف کارروائي نہيں کي جاتي ملک بھر ميں احتجاج جاري رہے گا۔ ڈيوس روڈ پر دھرنے ميں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتين اور بچوں کي بڑي تعداد بھي شريک ہے۔ مظاہرے کے باعث ڈيوس روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹريفک بري طرح جام ہو گيا اور شہريوں کو پريشاني کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 153305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153305/کوئٹہ-گلگت-بلتستان-ميں-شیعہ-نسل-کشی-کے-واقعات-کيخلاف-لاہور-ایم-ڈبلیو-کا-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org