QR CodeQR Code

حکومت فرقہ وارانہ دہشتگردی کا نوٹس لے، الطاف حسین

کوئٹہ میں 8 افراد کی ہلاکت کھلی دہشتگردی ہے، متحدہ

15 Apr 2012 00:27

اسلام ٹائمز: لندن سے جاری اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ وہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل عام کا نوٹس لیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فرقہ وارانہ دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ وہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل عام کا نوٹس لیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان دہشتگردوں کو گرفتار کرے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے جو کہ شہر میں منافرت پھیلا رہے ہیں۔ 
 ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں آٹھ افراد کی ہلاکت کھلی دہشتگردی ہے، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کوئٹہ میں بے گناہ افراد کو خاک و خون میں نہلانے میں ملوث دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے اور دہشتگردی میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 153308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153308/حکومت-فرقہ-وارانہ-دہشتگردی-کا-نوٹس-لے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org