QR CodeQR Code

پارلیمنٹ میں سفارشات کی منظوری سے دنیا کو واضح پیغام پہنچا ہے، فہمیدہ مرزا

15 Apr 2012 16:38

اسلام ٹائمز:اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن قیمتوں پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے، قیمتوں پر کنٹرول کے مسئلے پر وفاق کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے نیٹو سپلائی اور امریکا سے متعلق سفارشات منظور کرکے ہماری پارلیمنٹ نے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں روٹری انٹرنیشنل کے تحت ملک کے مختلف اضلاع میں پولیو ویکسین کے لئے 45000 ویکسین کیرئیر دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہماری قائد شہید بے نظیر بھٹو نے ملک میں انسداد پولیو مہم شروع کی اور موجودہ حکومت بھی ملک سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا مرض ایک چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن قیمتوں پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے، صوبوں میں الگ الگ جماعتوں کی حکومت ہے، اس لئے قیمتوں پر کنٹرول کے مسئلے پر وفاق کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سے متعلق سفارشارت منظور کرکے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے اور سیاست دانوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 153319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153319/پارلیمنٹ-میں-سفارشات-کی-منظوری-سے-دنیا-کو-واضح-پیغام-پہنچا-ہے-فہمیدہ-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org