QR CodeQR Code

بنوں جیل سے فرار ہونے والے 100 قیدی واپس آگئے

15 Apr 2012 17:45

اسلام ٹائمز: آئی جی پی خیبر پختونخوا اکبر خان ہوتی نے میڈیا کو بتایا کہ جیل پر حملہ کرنے والوں کا اصل مقصد پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ملزم عدنان رشید کو چھڑوانا تھا جس میں وہ کامیاب ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بنوں جیل پر حملہ کرنے والوں کا اصل مقصد پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ملزم عدنان رشید کو چھڑوانا تھا جس میں وہ کامیاب ہو گئے۔ بنوں جیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور جیل سے پھانسی کی سزاء پانے والے اکیس افراد سمیت چار سو قیدیوں کو ساتھ لے گئے تھے۔ جن میں سے سو قیدی واپس آ گئے ہیں۔ 

اکبر خان ہوتی نے کہا کہ جیل کے سیکورٹی حکام گھبرا کر فائر نہیں کر سکے۔ یہ تاثر درست غلط کہ پولیس تاخیر سے پہنچی۔ جونہی اطلاع ملی ناکے لگا دئیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس جیل کے باہر سیکورٹی کی ذمہ دار ہے اور انہوں نے  جیل کے باہر سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 153527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153527/بنوں-جیل-سے-فرار-ہونے-والے-100-قیدی-واپس-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org