0
Sunday 15 Apr 2012 23:17

قوم کو غیرت مند لیڈر شپ کی ضرورت ہے، فوزیہ صدیقی

قوم کو غیرت مند لیڈر شپ کی ضرورت ہے، فوزیہ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ غیرت مند قوم کو غیرت مند لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ایک مرتبہ پھر قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ طوائف گری کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن ہمارے سیاستدانوں کے بکنے کے کچھ بھی اصول و ضوابط نہیں۔ عافیہ صدیقی، سلالہ حملہ، ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی سودے بازی پر پارلیمنٹ کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ وہ عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام باچا خان چوک بنارس پر کاروان غیرت کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور  سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ کاروان غیرت کا آغاز ہوچکا ہے۔ قوم کے نوجوان آگے بڑھیں اور حکمرانوں کے چہروں پر پڑی بےغیرتی کی چادر نوچ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قوم کی ایک ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹی کی عزت اور حرمت محفوظ نہیں تو پاکستان میں کسی بھی بہن یا بیٹی کی عزت کو محفوظ نہیں قرار دیا جاسکتا۔ کاروان غیرت ملک میں جاری ظلم و ناانصافی کے خاتمہ، عافیہ کی رہائی اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 153581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش