QR CodeQR Code

افغان و عراق جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد 5204 ہو گئی

19 Nov 2009 14:14

امریکی افواج کی ہلاکتیں افغانستان میں 841 اور عراق میں 4363 ہو گئی ہیں،امریکی اخبارات نے امریکی محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان اور ازبکستان میں امریکی افواج کی ہلاکتیں 841 اور عراق میں 4363 ہو گئی ہیں۔امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 2001 سے


کابل:امریکی افواج کی ہلاکتیں افغانستان میں 841 اور عراق میں 4363 ہو گئی ہیں،امریکی اخبارات نے امریکی محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان اور ازبکستان میں امریکی افواج کی ہلاکتیں 841 اور عراق میں  4363 ہو گئی ہیں۔امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 2001 سے امریکا کے افغانستان خطے میں جارحیت کے بعد ان ہلاکتوں کی تعداد  841 ہو گئی ہے،ان میں 649 فوجی مخالفانہ حملوں میں مارے گئے۔افغان خطے کے علاوہ 72 امریکی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔جن میں سے تین فوجیوں کی ہلاکتیں مخالفانہ حملوں میں ہوئی،ان ہلاکتوں میں میں چار سی آئی اے کے اہل کار اور 2 ملٹری سویلین کی ہلاکت بھی میں شامل ہے۔عراق میں2003 سے امریکی جارحیت کے بعد 3476 فوجی مخالفانہ حملوں میں ہلاک ہوئے،اس کے علاوہ عراق میں برطانیہ کے 179،اٹلی33،یوکرائن18،پولینڈ21،بلغاریہ13، اسپین11،ڈنمارک7،السلواڈور5، سلواکیہ4،لیٹویا اور جارجیا کے تین تین فوجی بھی عراق جنگ کا شکار ہوئے،اس کے علاوہ ایسٹونیا،نیدرلینڈ،تھائی لینڈ اور رومانیہ کے دو دو جب کہ آسٹریلیا، ہنگری،قازقستان اور جنوبی کوریا کا ایک ایک فوجی ہلاک ہوا۔


خبر کا کوڈ: 15362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15362/افغان-عراق-جنگ-میں-ہلاک-امریکی-فوجیوں-کی-تعداد-5204-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org