QR CodeQR Code

مولانا سمیع الحق نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

16 Apr 2012 03:48

اسلام ٹائمز: پشاور میں خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی سے متعلق سفارشات پارلیمنٹ کو واپس لے لینی چاہئیں، افغانستان میں طالبان سمیت مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے قوم کو مایوس کیا، لہذا تمام ارکان پارلیمنٹ مستعفی ہو جائیں، نیٹو سپلائی سے متعلق سفارشات پارلیمنٹ کو واپس لے لینی چاہئیں، افغانستان میں طالبان سمیت مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جہاد کا پہلا مرحلہ نیٹو سپلائی روکنا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ نیٹو سپلائی سے متعلق پارلیمنٹ کو سفارشات واپس لینی چاہئیں، نیٹو سپلائی سے وابستہ پاکستانی اس سے الگ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں صلیبی جنگ شروع کی گئی ہے اور امریکا ایک جارح ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان سمیت تمام مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 153645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153645/مولانا-سمیع-الحق-نے-تمام-اراکین-پارلیمنٹ-سے-مستعفی-ہونے-کا-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org