0
Monday 16 Apr 2012 04:33

شیعیان علیؑ کا مسلسل قتل عام ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جے ایس او

شیعیان علیؑ کا مسلسل قتل عام ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جے ایس او
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما برادر تصور کاظمی کو فی الفور رہا کیا جائے، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن اور جعفریہ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی بالخصوص کوئٹہ، گلگت اور کراچی میں پیش آنے والے دلخراش واقعات کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ مساجد میں شہداء کے بلندی درجات کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا مساجد امام بارگاہوں اور مرکزی شاہراوں پر مذمتی بینر اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔ کراچی پریس کلب پر مظاہرہ منعقد کیا گیا جس سے جعفریہ یوتھ کے مولانا صفدر حسین الحسینی، جے ایس او کراچی کے جنرل سیکریٹری احمد ترابی، ڈویژنل عہدیداروں مطلوب حسین، ثابت علی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں ملک بھر میں پیش آنے والے انسانیت سوز دلخراش واقعات کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نااہل حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا انہوں نے ملک میں جاری شیعان علیؑ کے مسلسل قتل عام اور بے گناہ مومنین کے بلا جواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دہایوں سے اس ملک میں شیعان علی ؑ کا قتل عام جاری ہے، چن چن کر شیعوں کو قتل کیا جارہا ہے، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، دہشت گرد آزاد ہیں اور دندناتے گھوم رہے ہیں لیکن آج تک ایک بھی دہشت گرد، قاتل کو حکومت اور اس ملک کے اداروں کی جانب سے تختہ دار پر نہیں لٹکایا گیا، اس ملک میں ایسی کون سی قوتیں ہیں جو دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں، دہشت گرد اتنے طاقتور اور منظم ہوگئے ہیں کہ حکومت بھی ان کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان شیعان علی کے تحفظ میں بلکل ناکام ہو چکی ہے گذشتہ کئی ماہ سے شیعان علیؑ کا تسلسل کے ساتھ گلگت، کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں قتل عام کیا جارہا ہے لیکن حکومت آج تک ایک بھی قاتل کو گرفتار نہ کرسکی لیکن بے گناہ شیعان علیؑ کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کسی بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور کچھ خاص قوتوں کہ اشاروں پر حکومت نے یہ رویہ اپنایا ہوا ہے ہم حکومت کے اس مجرمانہ رویہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ اس رویہ کو ترک کریں ورنہ شیعان علیؑ اپنا دفاع کرنا، دشمن کا مقابلہ کرنا اور حقیقی مجرمان کو بے نقاب کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے گلگت میں بے گناہ شیعیان علیؑ کی بلا جواز گرفتاریوں اور کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار افراد بالخصوص جے ایس او کے مزکزی رہنما برادر تصور کاظمی کو فی الفور رہا کیا جائے اور کرفیو کا خاتمہ کیا جائے۔ مقررین نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے اور عوامی قوت حکمرانوں کے محاسبہ کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے اور یہاں بھی مصر، لیبیا اور تیونس کے طرح حکمرانوں کو ایوانوں سے باہر نکال کر ان کا محاسبہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ میں اس ساری صورتحال پر شدید تشویش کی لہر اور غم و غصہ پایا جاتا ہے اگر بے گناہ اسیروں کو رہا نہ کیا گیا تو عوام کا سمندر ان ایوانوں تک پہنچ کر خود انصاف قائم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 153653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش