QR CodeQR Code

لبنان میں ایک اور اسرائیلی جاسوس گرفتار

19 Nov 2009 15:44

ایک اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ رات ملک کے جنوبی حصے سے ایک اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ عبری۰۰۰۰۰


ایک اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ رات ملک کے جنوبی حصے سے ایک اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ عبری زبان میں ویب سائٹ "واللہ نیوز" نے لبنانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ لبنان کی سیکورٹی فورسز نے جنوب لبنان سے ایک اسرائیلی جاسوس کو پکڑ لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لبنانی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شب "تفنین" کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جسکے نتیجے میں ایک شخص کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس شخص پر گذشتہ چند سالوں سے اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ "الجدید" ٹیلیویژن کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص اسرائیل کا ایک اہم جاسوس تھا۔ گذشتہ 8 ماہ کے دوران لبنان میں اسرائیل کے تقریباً 150 جاسوس پکڑے جا چکے ہیں جن کی گرفتاری میں حزب اللہ لبنان کا اہم کردار رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 15366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15366/لبنان-میں-ایک-اور-اسرائیلی-جاسوس-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org