QR CodeQR Code

کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سفینہ اہلبیت کا پیش امام جاں بحق

20 Nov 2009 12:20

اورنگی ٹاون میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں دہشت گردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ سفینہ اہلبیت کا پیش امام جاں بحق،مقتول کی اورنگی میں پرچون کی دکان تھی۔تفصیلات کے مطابق


کراچی:اورنگی ٹاون میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں دہشت گردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ سفینہ اہلبیت کا پیش امام جاں بحق،مقتول کی اورنگی میں پرچون کی دکان تھی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود اورنگی ٹاون ریاض موڑ گلی نمبر 2میں واقع امام بارگاہ سفینہ اہل بیت کے پیش امام غلام محمد ولد اخوند سخاوت جو کہ ملیر جعفر طیار سوسائٹی کا رہائشی تھا اور اورنگی ٹاون میں پرچون کی دکان کا مالک بھی تھا گزشتہ شب دکان بند کر کے اپنے گھر جا رہا تھا کہ دکان کے قریب ہی 2 نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا مقتول امام بارگاہ میں بچوں کو دینی تعلیم بھی دیتا تھا۔




خبر کا کوڈ: 15379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15379/کراچی-میں-مسلح-دہشت-گردوں-کی-فائرنگ-سے-سفینہ-اہلبیت-کا-پیش-امام-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org