0
Friday 20 Nov 2009 13:43

سی آئی اے چیف غیر اعلانیہ دورے پر پاکستان میں

سی آئی اے چیف غیر اعلانیہ دورے پر پاکستان میں
اسلام آباد:امریکی تحقیقاتی ادارے،سی آئی اے کے سربراہ لیئون پینیٹا،غیر اعلانیہ اہم دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔سی آئی اے کے سربراہ دو روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان آئے تھے اور اسلام آباد آمد پر جب ان کی گاڑیوں کا قافلہ ایئر پورٹ سے روانہ ہوا تو اس میں شامل حفاظتی عملے کی ایک گاڑی،ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار بھی ہوئی تھی،سی آئی اے کے سربراہ نے اس دورے میں صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اعلی حکومتی اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کرنا ہیں جن میں،دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون کے امور زیر غور رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 15387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش