QR CodeQR Code

رحیم یار خان، جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم جوش و خروش سے جاری

17 Apr 2012 00:56

اسلام ٹائمز: کارکنان و ذمہ داران پر مشتمل درجنوں وفود روزانہ کی بنیاد پر ڈور ٹو ڈور شہر کی تمام یونین کونسلز میں بھرپور انداز میں رابطہ عوام مہم چلا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم جوش و خروش سے جاری ہے، ڈور ٹو ڈور عوام سے ملاقاتیں اور انتخابی منشور کو کثیر تعداد میں تقسیم کیا جا رہا ہے، گذشتہ چند دنوں میں شہر کی تمام یونین کونسلز میں ہزاروں افراد جماعت اسلامی کے ممبر بنائے گئے، رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں شہر کی تمام اہم شاہراوں پر ایک فلوٹ بھی چلایا گیا جو عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جماعت اسلامی کے ارکان، کارکنان و ذمہ داران پر مشتمل درجنوں وفود روزانہ کی بنیاد پر ڈور ٹو ڈور شہر کی تمام یونین کونسلز میں بھرپور انداز میں رابطہ عوام مہم چلا رہے ہیں اور اس دوران اب تک تمام یونین کونسلز میں ہزاروں کی تعداد میں افراد جماعت اسلامی کے ممبر شپ فارم پر کرکے جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دینے اور جماعت اسلامی پر اپنے بھرپور اعتماد کا عزم کر چکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 153895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153895/رحیم-یار-خان-جماعت-اسلامی-کی-رابطہ-عوام-مہم-جوش-خروش-سے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org