0
Tuesday 17 Apr 2012 01:02

حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر ردعمل، برطانوی لیبر پارٹی نے لارڈ نذیر کی رکنیت معطل کردی

حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر ردعمل، برطانوی لیبر پارٹی نے لارڈ نذیر کی رکنیت معطل کردی
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی لیبر پارٹی نے لارڈ نذیر احمد کی رکنیت معطل کردی ہے، ان پر امریکی صدر براک اوباما پر مقدمے کیلئے رقم فراہم کرنے کے اعلان کا الزام ہے جبکہ لارڈ نذیر نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے جنگی جرائم کے حوالے سے بات کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق لارڈ نذیر نے اعلان کیا تھا کہ وہ سابق امریکی صدر بش اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر پر مقدمہ قائم کرنے کیلئے دس ملین ڈالر فراہم کریں گے، رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان امریکا کی طرف سے حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے ردعمل میں کیا تھا۔ 

لارڈ نذیر احمد نے رقم کا اعلان کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عراق اور افغانستان میں جنگی جرائم کی بات کی تھی، لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اگر واقعی لارڈ نذیر نے یہ اعلان کیا ہے تو ان کی پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے، الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 153898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش