QR CodeQR Code

دفاعی بجٹ میں 50 ارب روپے اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا

17 Apr 2012 00:15

اسلام ٹائمز: وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئندہ مالی سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار تین سو 38 ارب روپے مقرر کیا جائے گا جب کہ دو ہزار بارہ تیرہ کے لئے صوبوں کو دیگر گرانٹس کے تین سو تہتر ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں 50 ارب روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجٹ کا حجم 495 ارب روپے سے بڑھ کر 545 ارب روپے ہو جائے گا، معاشی شرح نمو کا ہدف چار اعشاریہ پانچ فیصد رکھا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئندہ مالی سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار تین سو 38 ارب روپے مقرر کیا جائے گا جب کہ دو ہزار بارہ تیرہ کے لئے صوبوں کو دیگر گرانٹس کے تین سو تہتر ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔ بجٹ خسارہ 1125 ارب روپے ہو گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 14 سو 21 ارب روپے دیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 153911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153911/دفاعی-بجٹ-میں-50-ارب-روپے-اضافے-کا-فیصلہ-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org