QR CodeQR Code

صدر اور احمد شجاع پاشا سے امریکن سی آئی اے چیف کی ملاقات

20 Nov 2009 21:04

امریکی انٹیلیجنس ادارے سی آئی اے کے سربراہ لیون پینیٹا نے اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے ملاقات کی۔


اسلام آباد:امریکی انٹیلیجنس ادارے سی آئی اے کے سربراہ لیون پینیٹا نے اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی آئی اے کے سربراہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور اعلی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں لیون پینیٹا کوئٹہ میں طالبان شوریٰ کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔پاکستانی حکام نے کوئٹہ میں طالبان شوریٰ یا طالبان کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی کی تردید کی ہے۔



خبر کا کوڈ: 15400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15400/صدر-اور-احمد-شجاع-پاشا-سے-امریکن-سی-آئی-اے-چیف-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org