0
Tuesday 17 Apr 2012 13:06

سپریم کورٹ کی کل تک دلائل مکمل کرنیکی ہدایت، ایسا کرنا ممکن نہیں، اعتزاز احسن

سپریم کورٹ کی کل تک دلائل مکمل کرنیکی ہدایت، ایسا کرنا ممکن نہیں، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم توہین عدالت کیس میں اعتزاز احسن کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے دلائل زیادہ ہیں، کل تک مکمل نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ کر رہا ہے۔ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کو ہدایت کی کہ وہ کل تک اپنے دلائل مکمل کر لیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے دلائل زیادہ ہیں کل تک سمیٹ نہیں سکتا۔ مجھے قانون کے تحت عدالت کی معاونت کرنی ہے۔ اس پر جسٹس سرمد جلال نے کہا کہ اتنی معاونت بھی نہ کریں کہ ہم دب کر رہ جائیں۔ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ کم از کم آج آرٹیکل دس اے پر ہی دلائل مکمل کر لیں۔
 
اعتزاز احسن نے کیس کی سماعت کرنے والے ججوں کی اہلیت کے بارے میں دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے والا جج ملزم کا ٹرائل نہیں کر سکتا، آپ کو یہ مصرعہ تو یاد ہی ہو گا کہ جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ہمارے سامنے کوئی عدالت کی توہین کرے اور ہم ایکشن نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طیش میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ بھی انسان ہیں۔ ایسا دعویٰ نہیں کر سکتے۔ حضرت علی نے بھی اپنے دشمن کو اس لیے چھوڑ دیا تھا کہ انہیں غصہ آ گیا تھا۔ حضرت علی جیسے خلیفہ اگر یہ سمجھتے تھے کہ غصے میں انصاف نہیں ہو سکتا تو آپ یہ دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزيراعظم کے وکيل اعتزاز احسن نے فيئر ٹرائل سے متعلق آئين کے آرٹيکل دس اے پر دلائل جاري رکھتے ہوئے کہا کہ کسي قانون ميں کمي يا خامي ہو تو عدالت اس معاملہ کو پارليمنٹ بھيجتي ہے، آئين ميں 18ويں ترميم کے نتيجے ميں 19ويں ترميم اسي طرح لائي گئي تھي، وزيراعظم کو نوٹس دينے والے ججز، اسکا ٹرائل کرنے کے اہل نہيں۔ اس موقع پر جسٹس سرمد جلال عثماني نے ريمارکس ديئے کہ اپنے فيصلوں پر عملدرآمد کيلئے عدالتيں خود کارروائي کر سکتي ہيں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسلامي قوانين کے تحت بھي جج اپنے مفاد ميں خود منصف نہيں ہو سکتا، ايک دفعہ حضرت عمر پيش ہوئے تو قاضي کھڑا ہو گيا تھا، اس پر حضرت عمر نے اسے ڈانٹ پلا دي تھي۔ سماعت ميں وقفہ سے پہلے عدالت نے اعتزاز احسن کو آرٹيکل دس اے پر آج دلائل مکمل کرنے کا کہا تو اعتزاز احسن نے کہا کہ ايسا کرنا ممکن نہيں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 154064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش