0
Tuesday 17 Apr 2012 17:42

اپنے مفادات کے بجائے کراچی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، اے این پی

اپنے مفادات کے بجائے کراچی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اپنے مفادات کے بجائے کراچی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ہر کراچی دشمن فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے آئے ہیں، وقت نے ہمارے خدشات کو ایک بار پھر سچ ثابت کردیا ہے، جو عناصر کے ای ایس سی کی نجکاری میں پیش پیش تھے آج وہی ادارہ ان لوگوں کے احکامات پر بھی کان نہیں دھر رہا ہے، ماضی کے غلط فیصلوں کی سزا پورے شہر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

باچا خان مرکز سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ کے ای ایس سی کی ہٹ دھرمی انتہائی افسوس ناک ہے۔ پانی و بجلی کی قلت کی وجہ سے شہر کے عوام شدید مسائل کا شکار ہیں، کے ای ایس سی اور کراچی واٹر بورڈ کی ہٹ دھرمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے یہ دونوں ادارے جتنی جلد اپنے معاملات طے کرلیں اتنا بہتر ہے، کراچی واٹر بورڈ کی کارکردگی انتہائی شرم ناک ہے، شہریوں کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے، گرم موسم میں عوام انتہائی کرب ناک زندگی گزار رہے ہیں، شہر میں امن و امان کی خراب صورت حال اور پانی و بجلی کے بحران نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 154161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش