QR CodeQR Code

صوفی محمد علیل، سنٹرل جیل پشاور سے اسپتال منتقل

17 Apr 2012 22:37

اسلام ٹائمز: کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ کے علاج معالجہ کے لئے امراض چشم کے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولوی صوفی محمد سنٹرل جیل پشاور میں بیمار ہو گئے ہیں، جس کے وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صوفی محمد کو چند سال قبل پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ  سے گرفتار کیا گیا تھا جن کے خلاف مختلف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ مولوی صوفی محمد کے علاج معالجے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے پہلے سے ہی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، صوفی محمد آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور گزشتہ روز ان کی آنکھ میں تکلیف مزید شدت اختیار کر گئی تھی۔ جس پر جیل حکام نے محکمہ صحت اور جیل خانہ جات کے حکام کو آگاہ کیا جس پر فوری طور پر جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 
اس موقع پر امراض چشم کے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دیا گیا ہے، جو صوفی محمد کا علاج کریگا۔ تاہم جیل حکام کے مطابق انہیں کوئی بیماری نہیں ہے اور وہ صحت یاب ہیں۔


خبر کا کوڈ: 154221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154221/صوفی-محمد-علیل-سنٹرل-جیل-پشاور-سے-اسپتال-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org