QR CodeQR Code

پشاور میں نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر نادرا کے عملے کا تشدد

18 Apr 2012 01:51

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے دنیا ٹی وی کی ٹیم پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نادرا کے عملے نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی ٹیم پر تشدد کیا، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن اور عملے کی نااہلیوں کو ہر دور میں میڈیا ہی منظر عام پر لاتا ہے لیکن اگر کوئی ادارہ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے تو اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 154262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154262/پشاور-میں-نجی-ٹی-وی-چینل-کی-ٹیم-پر-نادرا-کے-عملے-کا-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org