QR CodeQR Code

ملکی ترقی کے لئے فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے، رزاق نظامانی

18 Apr 2012 17:11

اسلام ٹائمز:ماتلی پریس کلب کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور بدامنی استحکام پاکستان کے لئے چیلنج اور اسلام اور ملک دشمنوں کی سازش ہو سکتی ہے


 اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے معدنیات اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما عبدالرزاق عرف ناصر خان نظامانی نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ اور لسانی سیاست کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار رزاق نظامانی نے ماتلی پریس کلب کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کو اپنی صلاحیتیں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کے بجائے فنی تعلیم پر صرف کرنا چاہئیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مفاد کو اولیت دینا ہوگی، ملک کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور بدامنی استحکام پاکستان کے لئے چیلنج اور اسلام اور ملک دشمنوں کی سازش ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں نفرت اور تشدد کی سیاست کی بیخ کنی کے لئے عملی اقدامات کریں۔ فنکشنل لیگ نے حب الوطنی اور اصولی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ استقبالیے سے احمد علی نظامانی، عبدالحسین نظامانی اور دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 154398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154398/ملکی-ترقی-کے-لئے-فرقہ-واریت-کا-خاتمہ-ضروری-ہے-رزاق-نظامانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org