0
Thursday 19 Apr 2012 01:01

ہنگو، سوزوکی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 افراد زخمی

ہنگو، سوزوکی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہنگو سے چند کلو میٹر دور رئیسان روڈ پر مسافر سوزوکی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار ۴ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کی شام شاہوخیل میں رئیسان روڈ پر ایک سوزوکی سواریوں کو لیکر لکی بازار جا رہی تھی کہ راستے میں رئیسان روڈ پر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیا۔ جسکے باعث سوزوکی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 154559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش