QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی فساد کی جڑ ہے، اس کی آڑ میں بلوچستان کو تباہ کیا جار ہاہے، عبدالمتین اخوند زادہ

19 Apr 2012 01:34

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ اسلام آباد کی بجائے بلوچستان کو اپنا مسکن بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مذہبی رواداری اور امن و امان کی بحالی کی خاطر دینی جماعتوں اور علماء کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے وفد بشیر احمد ماندائی اور حاجی نے حکومت سے اختلاف کے باوجود حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے شرکت کی۔ صوبائی امیر جماعت اسلامی عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت امن کی ضرورت ہے، لہٰذا وزیراعلیٰ اسلام آباد کی بجائے کوئٹہ کو مسکن بنائیں، وفد نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ نیٹو سپلائی برائی اور فساد کی جڑ ہے، پہلے بھی اس کی آڑ میں اسلحہ آیا تھا اور اب پھر خانہ جنگی اور فساد پھیلانے کی سازش کرکے بلوچستان کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خودمختاری اور بلوچ پشتون غیرت کا مظاہرہ کرکے نیٹو سپلائی بحال نہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 154605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154605/نیٹو-سپلائی-فساد-کی-جڑ-ہے-اس-آڑ-میں-بلوچستان-کو-تباہ-کیا-جار-ہاہے-عبدالمتین-اخوند-زادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org