QR CodeQR Code

آج رات ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی جائے گی، منظور وسان

19 Apr 2012 14:53

اسلام ٹائمز:واضح رہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہریوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے وزیر داخلہ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آج رات ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے کہا ہے کہ شہر قائد میں ڈبل سواری پر عائد پابندی آج رات 12 بجے اٹھالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ عوام کے درپیش مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ چائے کے ہوٹلوں کو قبل از وقت بند کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہریوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 154761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154761/آج-رات-ڈبل-سواری-پر-عائد-پابندی-اٹھالی-جائے-گی-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org