0
Thursday 19 Apr 2012 19:21

امریکہ افغانستان چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا، کیمرون منٹر

امریکہ افغانستان چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا، کیمرون منٹر
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ انکے ملک کا پاکستان کی پارلیمانی سفارشات سے اتفاق کرنا ضروری نہیں، پاکستان کے ساتھ حقیقت پسندانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم امریکہ پاکستان سے ڈرون حملوں پر بات چیت کیلیے تیار ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ اتنا ہی کہوں گا کہ میرا نام اردو میں جنتر منتر ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ، افغانستان میں سیکورٹی کیلیے پرعزم ہے ، ابھی افغانستان چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا، پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ کیمرون منٹر نے بتایا کہ امریکہ، اسلام آباد میں نیا سفارت خانہ تعمیر کر رہا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق، امريکي سفير کيمرون منٹر نے کہا ہے کہ ضروي نہيں کہ پاکستاني پارليمنٹ کي تمام سفارشات سے ہم اتفاق کريں، ڈرون حملوں سميت تمام معاملات پر پاکستان سے رابطے کيلئے تيار ہيں، ہميں باہمي تعلقات مضبوط بنيادوں پر استوار کرنے ہونگے، افغانستان چھوڑنے کا ارادہ نہيں رکھتے۔ اسلام آباد ميں امريکي سفير کيمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امريکا کے درميان تعلقات کي بحالي سب سے اہم ہے، اميد ہے حکومت پاکستان امريکا سے تعلقات پر منصوبے کو عملي جامہ پہنائے گي۔ انہوں نے کہا کہ سياچن کے واقعے پر ہم نے اپنے فوجي اور ديگر ذرائع پاکستان کو فراہم کئے، پاک فوج نے مدد قبول کي، دوسرے ممالک بھي پاکستان کي مدد کر رہے ہيں۔ 

کيمرون منٹر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ميں سفارتخانے کي توسيع نہيں بلکہ نيا سفارتخانہ تعمير کر رہے ہيں، تناؤ کم کرنے کيلئے پاکستان اور بھارت کے ہر اقدام کو سراہتے ہيں، کشيدگي کم ہونے سے دونوں ممالک کي معاشي حالت بہتر ہو گي۔ امريکي سفير کہتے ہيں کہ ہم افغانستان چھوڑنے کا ارادہ نہيں رکھتے، افغان سيکيورٹي اور جمہوري عمل کيلئے پُرعزم ہيں، نيٹو سربراہ اجلاس انتہائي اہميت کا حامل ہے، دعوت نامے ابھي جاري نہيں ہوئے. انہوں نے کہا کہ ضروري نہيں کہ پاکستان کي تمام پارليماني سفارشات سے ہم اتفاق کريں، ڈرون حملوں سميت تمام معاملات پر پاکستان سے رابطے کيلئے تيار ہيں، ہميں باہمي تعلقات مضبوط بنيادوں پر استوار کرنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 154815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش