QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں نوجوانوں کی مسلسل قید پُر خطر ہے، تحریک حریت

19 Apr 2012 23:03

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر غلام محمد کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے کئی کشمیری نوجوان نظر بند ہیں اور عدالتی کارروائی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ان نوجوانوں کو انصاف ملنے میں بھی تاخیر ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی تحریک حریت نے آزادی پسند اسیران کی مسلسل قید پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں میں بھی کیسوں کو نمٹانے میں تاخیر ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیدیوں کو بروقت انصاف بھی نہیں ملتا، تحریک حریت کے ترجمان ڈاکٹر غلام محمد گنائی نے نوجوانوں کی مسلسل قید پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے کئی نوجوان نظر بند ہیں اور عدالتی کارروائی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ان نوجوانوں کو انصاف ملنے میں بھی تاخیر ہوتی ہے۔

ڈسڑک اینڈ سیشن جج بڈگام کی عدالت میں تحریک حریت کے سنیئر کارکن سید امتیاز حیدر اور نظیر احمد گنائی کو پیش کیا گیا، اس دوران اس کیس کی اگلی شنوائی 3 مئی کو مقرر کی گئی، ادھر محمد یاسین یتو اور نور محمد تانترے کے کیسز کی شنوائی بھی مذکورہ عدالت میں بدھ کو ہوئی، تحریک حریت نے مطالبہ کیا ہے کہ اسیر نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 154827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154827/مقبوضہ-کشمیر-کی-جیلوں-میں-نوجوانوں-مسلسل-قید-پ-ر-خطر-ہے-تحریک-حریت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org