0
Thursday 19 Apr 2012 23:40

خیبر پختونخوا میں قومی امن کمیٹی کی تنظیم سازی آخری مراحل میں ہے، مولانا شعیب

خیبر پختونخوا میں قومی امن کمیٹی کی تنظیم سازی آخری مراحل میں ہے، مولانا شعیب
اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین مولانا محمد شعیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف و مذہبی امور نمروز خان کی سرپرستی میں خیبر پختونخوا میں قومی امن کمیٹی کی تنظیم سازی کی تکمیل آخری مراحل میں ہے تاکہ مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی کے فروغ اور تمام مسالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو موثر طور پر روبہ عمل لایا جا سکے۔ مولانا شعیب نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب انتہائی چھان بین کے بعد کیا جائے تاکہ صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کی بین المذاہب ہم آہنگی کے تحفظ کی نیک خواہشات کی بجا آوری ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 154855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش