QR CodeQR Code

امریکی فوجیوں کی جانب سے نعشوں کی بے حرمتی، افغان طالبان کا بدلہ لینے کا اعلان

20 Apr 2012 00:04

اسلام ٹائمز: طالبان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکی قابض فوج اور ان کے بدتہذیب غلاموں کے اس غیر انسانی اور ظالمانہ فعل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، اپنے مرے ہوئے ساتھیوں کا بدلہ لینگے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکی فوجیوں کی جانب سے ان کے ساتھیوں کی نعشوں کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے اور بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے گزشتہ روز یہ تصاویر شائع کی تھیں، طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکی قابض فوج اور ان کے بدتہذیب غلاموں کے اس غیر انسانی اور ظالمانہ فعل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مرے ہوئے ساتھیوں کا بدلہ لینگے، بیان کے مطابق قابض امریکی اپنے غلام افغانوں کو یہی سبق سیکھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 154861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/154861/امریکی-فوجیوں-کی-جانب-سے-نعشوں-بے-حرمتی-افغان-طالبان-کا-بدلہ-لینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org