0
Friday 20 Apr 2012 00:04

امریکی فوجیوں کی جانب سے نعشوں کی بے حرمتی، افغان طالبان کا بدلہ لینے کا اعلان

امریکی فوجیوں کی جانب سے نعشوں کی بے حرمتی، افغان طالبان کا بدلہ لینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکی فوجیوں کی جانب سے ان کے ساتھیوں کی نعشوں کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے اور بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے گزشتہ روز یہ تصاویر شائع کی تھیں، طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکی قابض فوج اور ان کے بدتہذیب غلاموں کے اس غیر انسانی اور ظالمانہ فعل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مرے ہوئے ساتھیوں کا بدلہ لینگے، بیان کے مطابق قابض امریکی اپنے غلام افغانوں کو یہی سبق سیکھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 154861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش