0
Sunday 22 Nov 2009 10:24

فوج سوات میں اپنا مشن پورا کئے بغیر واپس نہیں جائیگی،دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا،سوات کو دوبارہ سیاحتی مرکز بنائیں گے،جنرل کیانی

فوج سوات میں اپنا مشن پورا کئے بغیر واپس نہیں جائیگی،دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا،سوات کو دوبارہ سیاحتی مرکز بنائیں گے،جنرل کیانی
مینگورہ،سیدو شریف:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ سوات میں حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔معمول کی زندگی بحال ہونے تک فوج یہاں موجود رہے گی۔سوات کو پھر سے سیاحتی مرکز بنایا جائے گا،سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔ آپریشن راہ راست میں 550 اہلکار شہید 15 سو زخمی ہوئے۔ قیام امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں سوات کے عوام نے دیں۔ہفتہ کو یہاں ودودیہ ہال میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ میرے لئے آج بڑی خوشی کا دن ہے کہ سوات میں حالات مکمل طور پر پرامن ہیں اور فوج سوات میں اپنا کام مکمل کئے بغیر واپس نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں سوات کے عوام نے دیں۔عوام اور فوج سوات کے عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوام کی حفاظت کیلئے کام کرتی رہے گی اور سوات میں عوام کا جتنا بھی نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے گا۔فوج حکومت کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں میں حصہ لے گی۔وہ مشکل حالات میں سوات کے عوام کے ساتھ ہے آئندہ بھی رہے گی۔ سوات دوبارہ اتنا ہی خوشحال ہوگا جتنا کہ ماضی میں تھا۔ آرمی چیف نے کہا کہ سوات کو پھر سے سیاحتی مرکز بنایا جائے گا اور یہاں کی رونقیں اور چہل پہل دوبارہ بحال کریں گے۔ودودیہ ہال سیدو شریف پہنچنے پر اسکول کے بچوں نے آرمی چیف پر پھول نچھاور کئے اور قومی ترانے پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 15503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش