0
Saturday 21 Apr 2012 01:50

جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد ریلی

جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد ریلی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی طرف سے حافظ سعید کے سر کی قیمت لگانے اور نیٹو سپلائی لائن کی ممکنہ بحالی کے خلاف جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام چوک گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء سے جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل راظفر اقبال، ضلعی امیر جماعتہ الدعوہ حافظ عبدالغفار، ضلعی صدر جمعیت علمائے پاکستان ایوب مغل، ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر افتخار چوہدری، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، جماعتہ الدعوہ کے رہنما عبدالرحمن سیاف، ثنا اللہ ثاقب، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر حفیظ انور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 اس موقع پر شرکا نے کلمہ طیبہ والے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال نے کہا کہ امریکہ اس وقت اُمت مسلمہ کے لیے ناسور بن چکا ہے، حکومت کو چاہیے کہ جلد اس سے دامن چھڑا لے، اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی طرف سے امریکہ کے لیے نرم گوشہ قوم کے ساتھ غداری ہے، پاکستان کی غیور عوام اپنی جانوں پر کھیل کر بھی نیٹو سپلائی لائن کو روکیں گیں۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان پروفیسر افتخار نے کہا کہ آج پورا پاکستان امریکہ اور امریکی پالیسیوں سے سخت نفرت کرتے ہیں، پاکستانی حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے کہ کہیں یہ نفرت ان کا مقدر نہ بن جائے۔
خبر کا کوڈ : 155107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش