0
Saturday 21 Apr 2012 16:31

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاری، 24 گھنٹوں میں 17 افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاری، 24 گھنٹوں میں 17 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں 17 افراد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اورنگی ٹاؤن میں ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے وقفے وقفے سے فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات آتی رہیں۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا، اورنگی ٹاؤن دس نمبر کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن قذافی چوک پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا، آٹھ نمبر پر بھی فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن علی گڑھ کالونی میں 45 سالہ عبدالحمید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ چشتی نگر اورنگی ٹاؤن سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 32 سالہ عبدالغفار جاں بحق ہوگیا۔ فریئر تھانے کی حدود میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا مسرت حسین دوران علاج دم توڑ گیا۔ نیو سبزی منڈی چاکر ہوٹل کے قریب گولی لگنے سے 30 سالہ بابرجاں بحق ہوگیا۔ ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے 25 سالہ عبدالرحمن کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔
خبر کا کوڈ : 155284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش