QR CodeQR Code

چیف جسٹس اور آرمی چیف کراچی کے حالات کا نوٹس لیں، شاہی سید

21 Apr 2012 17:07

اسلام ٹائمز: باچا خان مرکز سے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی، کراچی کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس سے ہونے والی تباہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر نفرتوں کا بیج بونے کے لیے فضا کو تیار کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف کراچی کے حالات کا نوٹس لیں۔ باچا خان مرکز سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے پیچھے گھناؤنے عزائم رکھنے والوں کو بے نقاب کیا جائے وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔ کراچی کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس سے ہونے والی تباہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نفرتوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے رہنماؤں، کارکنان و ہمدردوں کی ٹارگٹ کلنگ، اہم پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر ریاستی اداروں کے بدترین تشدد اور باچا خان مرکز کے تقدس کی پامالی بھی برداشت کی ہے اس کے باوجود رنگ و نسل کی بنیاد پر چن چن کر ہمارے لوگوں کا قتل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 155299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155299/چیف-جسٹس-اور-آرمی-کراچی-کے-حالات-کا-نوٹس-لیں-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org