0
Saturday 21 Apr 2012 23:49

کابل، افغانستان میں دہشتگردی کی بڑی واردات ناکام، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد گرفتار

کابل، افغانستان میں دہشتگردی کی بڑی واردات ناکام، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے دس ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد آلوؤں کی بوریوں کے نیچے چھپا گیا تھا۔ افغان حکومت کے ترجمان نے کابل میں میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کے گیارہ ٹن کو آلوؤں کے ٹرک کے ذریعے پاکستان سے لایا جا رہا تھا۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے ٹرک روک کر ملک میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی ہے۔ حکام کا کہنا تھا دھماکہ خیز مواد لانے کے الزام میں تین مشتہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر علاقوں سے مزید دو طالبان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق کابل میں افغان سکیورٹی حکام نے تین پاکستانیوں سمیت پانچ افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے دس ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضہ میں لیا گیا ہے جسے افغانستان کے پر ہجوم علاقوں میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔  انٹیلی جنس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سے پرہجوم مقامات پر دہشتگردی کی جانی تھی۔ نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی کے ترجمان کے مطابق اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلتی۔
خبر کا کوڈ : 155368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش