QR CodeQR Code

پاکستان کو اسلامی فلاحی رياست بنا کر ہی دم ليں گے، عمران خان

22 Apr 2012 00:28

اسلام ٹائمز: کوئٹہ ميں ميڈيا کے نمائندوں سے بات چيت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ روز کوئٹہ ميں تحريک انصاف کے جلسہ کو کامياب بنانے پر صوبے اور خاص طور پر شہر کے لوگوں کے بہت مشکور ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ميں اسلامي فلاحي رياست کا قيام ان کي پارٹي کا وژن ہے اور وہ ايسا کرکے دم ليں گے، کوئٹہ ميں گزشتہ روز تحريک انصاف کا جلسہ لوگوں ميں خوف کي فضاء توڑنے ميں کامياب ہوا ہے۔ کوئٹہ ميں ميڈيا کے نمائندوں سے بات چيت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ روز کوئٹہ ميں تحريک انصاف کے جلسہ کو کامياب بنانے پر صوبے اور خاص طور پر شہر کے لوگوں کے بہت مشکور ہيں۔ ان کا يہ کہنا تھا کہ يہ جلسہ لوگوں ميں خوف کي فضاء توڑنے ميں کامياب ہوا ہے۔ ايک سوال کے جواب ميں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو آج تک کالوني بنا کر ترقي سے محروم رکھا گيا ہے اور دوسري جانب صوبائي اسمبلي کے تمام اراکين صوبائي وزير بن جاتے ہيں۔

ان کا يہ بھي کہنا تھا کہ اين ايف سي ايوارڈ کے تحت ملنے والے 110 ارب روپے کہاں گئے، انہيں صوبے کي ترقي پر کيوں خرچ نہيں کيا گيا؟ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو خصوصي حيثيت دينا ہو گي۔ انہوں نے ميڈيا کے نمائندوں کو بتايا کہ خان آف قلات کے بھانجے سيد طيب گيلاني نے تحريک انصاف ميں شموليت اختيار کر لي ہے اور وہ انہيں خوش آمديد کہتے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف نوجوانوں کي پارٹي ہے۔ ايک اور سوال کے جواب ميں ان کا کہنا تھا کہ ملک ميں غريب طبقہ بہت مشکل ميں ہے، ان کي کوئي بات نہيں کر رہا۔


خبر کا کوڈ: 155379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155379/پاکستان-کو-اسلامی-فلاحی-رياست-بنا-کر-ہی-دم-ليں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org