QR CodeQR Code

بٹگرام، مسجد ميں نمازيوں پر فائرنگ، 5 جاں بحق

22 Apr 2012 01:47

اسلام ٹائمز: پوليس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہني توازن درست نہيں ہے جبکہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ بٹگرام ميں مسلح شخص نے مسجد ميں نمازيوں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پوليس نے فائرنگ کر نے والے ملزم کو گرفتار کر کے کلاشکوف قبضے ميں لے لی ہے۔ بٹگرام کے علاقے الائی ميں يہ واقعہ باشتو مسجد ميں نماز عصر کے دوران پيش آيا۔ پوليس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہني توازن درست نہيں ہے جبکہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے بتایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 155399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155399/بٹگرام-مسجد-ميں-نمازيوں-پر-فائرنگ-5-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org