QR CodeQR Code

حساس اداروں کی کارروائی، 150 افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

22 Apr 2012 14:49

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کٹی پہاڑی، سرجانی، اورنگی، قصبہ، جوہر، نیو کراچی، نارتھ کراچی میں 150 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں کی کارروائی، 150 افراد کو ٹارگٹ کرنے والا کلر 7 ساتھیوں سمیت گرفتار، اورنگی ٹاؤن، قصبہ، پہاڑ گنج، سرجانی، گلستان جوہر میں کاروائیاں کیں، سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے شادمان ٹاؤن میں کارروائی کرکے شہر قائد کے خطرناک ٹارگٹ کلر عاصم عرف کالا کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر گلستان جوہر، اورنگی، شادمان، سرجانی سے اس کے 7 ساتھیوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کٹی پہاڑی، سرجانی، اورنگی، قصبہ، جوہر، نیو کراچی، نارتھ کراچی میں 150 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 155548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155548/حساس-اداروں-کی-کارروائی-150-افراد-کو-قتل-کرنے-والا-ٹارگٹ-کلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org