0
Sunday 22 Apr 2012 15:02

بھوجا ائیر حادثے میں مجرمانہ غفلت کی تحقیقات کررہے ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ

بھوجا ائیر حادثے میں مجرمانہ غفلت کی تحقیقات کررہے ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ معظم جاہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے بھوجا ائیر حادثے میں مجرمانہ غفلت کی تحقیقات کررہی ہے،ایئر لائن کے مالک فاروق بھوجا سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، انہیں گرفتار نہیں کیا گیا، ایف آئی اے نے بھوجا ایئر کی دستاویزات کا جائزہ لیا ہے جس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے میں تباہ ہونے والے جہاز کی دو مرتبہ جانچ پڑتال کی تھی۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے بھوجا ایئر کی دستاویزات کا جائزہ لیا ہے جس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے میں تباہ ہونے والے جہاز کی دو مرتبہ جانچ پڑتال کی تھی، پہلی جانچ جنوبی افریقہ میں ہوئی اور دوسری مرتبہ پاکستان میں جائزہ لیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ تباہ ہونے والا طیارہ فروری 2012 میں پاکستان پہنچا تھا جو بھوجا ائیر نے جنوبی افریقہ کی ایک فضائی کمپنی سے 20 ہزار ڈالر ماہانہ لیز پر لیا تھا۔ معظم جاہ نے کہا کہ بھوجا ائیر لائن میں 80 فیصد حصص ارشد جلیل نامی شخص اور ان کے اہلخانہ کے ہیں۔ فاروق بھوجا پانچ فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ بقایا 15 فیصد شیئرز ساڑھے سات فیصد کے حساب سے دو اور شخصیات کے پاس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 155558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش