QR CodeQR Code

جب بھی عام انتخابات کا اعلان ہوا ہم تیار ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

22 Apr 2012 17:53

اسلام ٹائمز: شاکر اللہ جان نے ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات نئی کمپیوٹرائزڈ فہرستوں کے مطابق ہوں گے اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے ہی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان نے کہا ہے کہ جب بھی عام انتخابات کا اعلان ہوا ہم مکمل طور پر تیار ہوں گے، نادرا کو نئی کمپیوٹرائزڈ فہرست کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی، ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات نئی کمپیوٹرائزڈ فہرستوں کے مطابق ہوں گے اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے ہی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ الیکٹرونکس ووٹنگ مشین متعارف کرا رہے ہیں جسے سادہ لوح افراد بھی استعمال کر سکیں گے، اس مشین سے اخراجات کم سے کم آئیں گے۔ ملتان کے صوبائی حلقہ پی پی 194 کے ضمنی انتخابات کیلئے 2 پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین فراہم کی جائے گی جو آزمائشی طور پر ووٹرز استعمال کریں گے جس کا انتخابات کے نتائج سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 155575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155575/جب-بھی-عام-انتخابات-کا-اعلان-ہوا-ہم-تیار-ہوں-گے-چیف-الیکشن-کمشنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org