0
Sunday 22 Apr 2012 18:55

زائرین کو لاہور سے مشہد لے جانیوالی پرواز کا فیول ٹینک لیک، جہاز روک لیا گیا

زائرین کو لاہور سے مشہد لے جانیوالی پرواز کا فیول ٹینک لیک، جہاز روک لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ زائرین کو لے کر لاہور سے مشہد جانیوالے شاہین ائیر لائن کے طیارے کا فیول ٹینک لیک ہونے کی وجہ سے ٹیک آف کرنے سے روک لیا گیا۔ لاہور سے مشہد کے لئے روانہ ہونے والے شاہین ائیر لائن کے طیارے میں 4 سو زائرین سوار تھے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرنے سے چند لمحوں قبل ہی جہاز کا فیول ٹینک لیک ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر ائیر پورٹ حکام نے فوری طور پر پائلٹ کو جہاز روکنے کا حکم دیدیا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا فیول ٹینک اوور ہو گیا تھا جس کی وجہ سے پائلٹ کو ٹیک آف سے منع کر دیا گیا۔ لاہور سے مشہد جانے والی یہ پرواز پہلے ہی تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکی تھی۔ فیول لیک ہونے کی اطلاع پر پرواز کے مزید تاخیر پر جہاز میں سوار زائرین نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل کراچی میں اسی ائیر لائن (شاہین) کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ 

خبر کا کوڈ : 155609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش