QR CodeQR Code

سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، علامہ خورشید انور جوادی

22 Apr 2012 19:47

اسلام ٹائمز: ہنگو میں عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی ایسے دہشتگرد عناصر کی بیخ کنی نہ کی گئی تو اس کے معاشرے کے امن و سکون پر انتہائی بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ معرف عالم دین علامہ خورشید انور جوادی نے کہا ہے کہ آج معاشرے میں باقاعدہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ اور اگر اب بھی ایسے عناصر کی بیخ کنی نہ کی گئی تو اس کے معاشرے کے امن و سکون پر انتہائی بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعیان علی ع نے پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، حکومت تمام مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دہشتگردوں کے پشت پناہوں اور ان کرائے کے قاتلوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائے اور ان مذموم کارروائیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرے۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، علامہ سبیل حسن مظاہری، علامہ حمید حسین، علامہ مہدی غلام حیدری، ذاکر حکمت علی اور ذاکر گل بادشاہ نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 155618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155618/سوچی-سمجھی-سازش-کے-تحت-دہشتگردی-کو-پروان-چڑھایا-جا-رہا-ہے-علامہ-خورشید-انور-جوادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org