0
Sunday 22 Apr 2012 21:35

ایام فاطمیہ س، امام بارگاہ الصادق اسلام آباد میں عشرہ مجالس

ایام فاطمیہ س، امام بارگاہ الصادق اسلام آباد میں عشرہ مجالس
اسلام ٹائمز۔ جگر گوشہ رسول ص، خاتون جنت بی بی سیدہ فاطمہ س کے یوم شہادت کے سلسلے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی امام بارگاہ الصادق ع جی نائن ٹو میں دس روزہ مجالس منعقد ہوں گی۔ الصادق ع ٹرسٹ اسلام آباد سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ مجالس یکم ربیع الثانی سے دس ربیع الثانی ٹھیک رات 8 بجے شروع ہوں گی، جس سے ملک کے نامور علمائے کرام سیرت خاتون جنت، سیدہ النساء العالمین بی بی فاطمتہ الزھرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالیں گے۔ 

یکم تا تین جمادی الثانی شیخ سخاوت حسین قمی، چار تا پانچ علامہ شفا نجفی، چھ تا آٹھ علامہ شہنشاہ نقوی جب کہ نو تا دس جمادی الثانی علامہ علی حسین مدنی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 155622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش