QR CodeQR Code

ملک میں شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، علامہ رمضان توقیر

22 Apr 2012 21:18

اسلام ٹائمز: ہنگو میں عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم ہنگو کے اہل تشیع کی ہمت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود حسینیت کا پرچم مضبوطی سے تھامے رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے ملک کے مختلف شہروں میں جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، اور انشاء اللہ فتح حسینیت کی ہوگی اور یزیدیت کو ہمیشہ کی طرح شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہنگو میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی اور قتل و غارت گری اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی سازش ہے، یہاں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، ظالم چاہے جو بھی ہو وہ یزدیت کا پیروکار ہے، اور مظلوم بے شک شیعہ ہو یا سنی وہ حسینیت کا پیروکار ہے۔ انہوں نے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

علامہ رمضان توقیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہنگو کے اہل تشیع کی ہمت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود حسینیت کا پرچم مضبوطی سے تھامے رکھا اور دہشتگردی کے باجود عزادری سید الشہداء ع کا سلسلہ بھرپور طریقہ سے جاری رکھا، علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہنگو کے مومنین خود کو تنہاء نہ سمجھیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ظلم کے بادل جلد جھٹ جائیں گے اور انشاء اللہ امن اور خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 155628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155628/ملک-میں-شیعہ-سنی-کا-مسئلہ-نہیں-بلکہ-ظالم-اور-مظلوم-کی-جنگ-ہے-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org