0
Sunday 22 Apr 2012 22:19

جے یو آئی نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دیگی، مولانا شیخ امان اللہ

جے یو آئی نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دیگی، مولانا شیخ امان اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف خیبر پختونخوا کے امیر مولانا شیخ امان اللہ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کو کسی صورت بحال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پشاور میں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیخ امان اللہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات میں نیٹو سپلائی کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ حکومت نیٹو سپلائی کے حوالے سے ابہام پیدا کرنے کی بجائے قوم کو اعتماد میں لے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مہنگائی اور طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ مولانا امان اللہ نے کہا کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کے لئے ۳۰ اپریل سے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 155635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش