QR CodeQR Code

سندھ کے دارالحکومت ملتان سے آیا ہوں، وزیراعظم گیلانی

23 Apr 2012 14:23

اسلام ٹائمز:وزیراعظم پاکستان نے شاعروں اور ادیبوں کو دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادیبوں اور شاعروں نے ملک میں آگاہی پیدا کرکے غیر آئینی اقدام کا راستہ روکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمیں معاشرے میں کتاب پڑھنے کے رحجان کو فروغ دینے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس کتاب کا پہلی بار مطالعہ کیا وہ بھارت کی آزادی کے بارے میں مولانا ابو الکلام آزاد کی کتاب تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعروں اور ادیبوں کو دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنی تصنیف کردہ کتاب چاہ یوسف سے صدا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے لکھنے میں انہیں پانچ برس لگے۔ وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم سر ونسٹن چرچل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرعزم اور دھیمے لہجے کے قائل تھے۔

انہوں نے ازراہ تفنن ملتان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں سندھ آتا ہوں تو کہتا ہوں کہ سندھ کے دارالحکومت ملتان سے آیا ہوں۔ یاد رہے کہ ایک وقت ملتان سندھ کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے اپنی جیل میں گزاری زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جیل میں صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے کمپیوٹر سیکھنے کا موقع ملا۔


خبر کا کوڈ: 155661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155661/سندھ-کے-دارالحکومت-ملتان-سے-آیا-ہوں-وزیراعظم-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org