QR CodeQR Code

بھارت میں جموں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے والی کتاب پر پابندی

23 Apr 2012 00:08

اسلام ٹائمز: بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو شمالی علاقہ جات کی طور پر دکھایا ہے۔ بھارتی حکومت نے اسکول میں درسی کتاب کے پڑھانے پر پابندی لگا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے والی درسی کتاب پر پابندی لگا دی ہے۔ تیسری جماعت کیلئے یہ کتاب بھارتی سیکنڈری بورڈ نے شایع کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ سرینگر کے آرمی اسکول میں تیسری جماعت کو پڑھائی جانے والی کتاب میں مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں بالکل اس طرح پاکستان کا حصہ دکھا گیا ہے۔ جس طرح پاکستان اپنے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو اپنے حصے کے طور پر شایع کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو شمالی علاقہ جات کی طور پر دکھایا ہے۔ بھارتی حکومت نے اسکول میں درسی کتاب کے پڑھانے پر پابندی لگا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 155662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155662/بھارت-میں-جموں-کشمیر-کو-پاکستان-کا-حصہ-دکھانے-والی-کتاب-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org