QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ کا رن وے کھول دیا گیا، ملکی اور غیر ملکی پروازیں شروع

23 Apr 2012 00:23

اسلام ٹائمز: رن وے بند ہونے کی وجہ سے متعدد غیر ملکی پروازیں معطل تھیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب کراچی ایئرپورٹ کا رن وے کھول دیا گیا۔


 اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر ملکی اور غیر ملکی پروازیں شروع ہو گئیں۔  اس سے پہلے کراچی ایئرپورٹ کا رن وے گزشتہ آٹھ گھنٹے تک بند رہا تھا۔ اس کا معائنہ جاری تھا، اس کو کھولنے کا وقت نو بجے کا دیا گیا تھا جبکہ رن وے بند ہونے کی وجہ سے متعدد غیرملکی پروازیں معطل تھیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب کراچی ایئرپورٹ کا رن وے کھول دیا گیا اور ملکی اور غیرملکی پروازیں معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نجی ائیرلائن کی پرواز این ایل ون ٹو ٹو اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی کہ جناح ٹرمینل کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران اس کا نوزوہیل پھٹ گیا۔ لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹنے سے طیارے کا ایک حصہ رن وے سے نیچے اتر گیا۔ طیارے میں ایک سو تینتالیس سے زائد مسافر سوار تھے تاہم تمام مسافر واقعے میں محفوظ رہے۔


خبر کا کوڈ: 155667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155667/کراچی-ایئرپورٹ-کا-رن-وے-کھول-دیا-گیا-ملکی-اور-غیر-پروازیں-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org