0
Monday 23 Nov 2009 11:26

حملہ ہوا تو اسرائیلی طیاروں کو میزائلوں سے تباہ کر دیں گے،ایران

حملہ ہوا تو اسرائیلی طیاروں کو میزائلوں سے تباہ کر دیں گے،ایران
 تہران:ایران نے بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد جوہری تنصیبات کی نگرانی کے نظام کو موثر بنانا ہے۔ فضائی مشقیں پانچ روز تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں ایران کے انقلابی گارڈز اور آرمی حصہ لے رہی ہے۔ ایرانی فضائیہ کی اینٹی ایرکرافٹ یونٹ کے سربراہ بریگیڈیئر احمد میقانی نے بتایا کہ مشقیں وسطی،مغربی اور جنوبی ایران کے 230 ہزار سکوائر میل کے رقبے پر کی جائیں گی۔ مشق کی ابتدا فرضی فضائی حملے سے کی جائے گی جس کے تحت دشمن طیارے نے ایران کی حدود کی خلاف ورزی کی۔ راڈار سسٹم کو جام کیا،جوہری تنصیبات کی تصاویر بنائیں اور نشانہ بنایا۔ فضائی مشقوں میں روسی ساختہ اینٹی ائر کرافٹ میزائل سسٹم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ائر فورس کے سربراہ عامر علی حاجی زادہ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو اسرائیلی طیاروں کو میزائلوں کی مدد سے بھی تباہ کیا جا سکتا ہے۔ایرانی انقلابی گارڈز کے رہنما مجتبیٰ ذوالنور نے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک پر حملہ کیا گیا تو اس کے جواب میں تہران اسرائیل کے شہروں پر میزائلوں سے حملے کرے گا۔ایرانی ماہرین کی کوششوں سے ہماری فوجی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
اینٹی ایرکرافٹ یونٹ کی مشقیں
تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی فوجی عہدیدار بریگیڈیئر احمد میقانی نے "محافظین آسمان ولایت دو " کے نام سے ایرانی فضائیہ کی سب سے بڑی اور وسیع مشقوں کی اطلاع دی ہے ایران کی فضائیہ کی اینٹی ایرکرافٹ یونٹ کے سربراہ بریگیڈیئر احمد میقانی نے کہا ہے کہ ایران کے شمال مغربی،مغربی ،جنوب مغربی،جنوبی اور مرکزی علاقوں میں یہ مشقیں پانچ دنوں تک جاری رہیں گی۔ جن کا مقصد اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ کی دفاعی توانائیوں کو تقویت پہنچانا ہے۔بریگيڈیئر احمد میقانی نے اسلامی ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی خصوصا ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دشمنوں کے ممکنہ حملوں کے مقابلے کو یقینی بنانا ایرانی فضائیہ کی "محافظین آسمان ولایت دو " نامی مشقوں کا مقصد ہے.

خبر کا کوڈ : 15585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش