0
Monday 23 Apr 2012 15:27

پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیاں، ڈیڑھ درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیاں، ڈیڑھ درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی نمبر 1 اور مہران ٹاؤن میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ لانڈھی میں کارروائی کے دوران پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تمام گرفتار افراد کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں، فیڈرل بی ایریا کے صنعتی علاقے اور اولڈ سٹی ایریا میں چھاپہ مار کارروائیوں میں ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ اس سے قبل پولیس نے رضویہ کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 155882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش