QR CodeQR Code

آئندہ انتخابات میں امریکہ کی حامی اور مخالف قوتیں مد مقابل ہوں گی، اسد اللہ بھٹو

24 Apr 2012 04:08

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، اس کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں جو امریکا کی خوشنودی اور غلامی کے لیے ملک کو دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی و جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اب انتخابات اینٹی امریکا اور پرو امریکا کی بنیاد پر ہونگے، جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے قوم دیانتدار اور محب وطن قیادت منتخب کرے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے حیدرآباد میں دفتر جماعت اسلامی اسٹیشن روڈ پر ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، اس کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں جو امریکا کی خوشنودی اور غلامی کے لیے ملک کو دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔ تمام ادارے تباہ حال ہیں، اس ساری صورتحال سے نہ صرف عوام پریشان ہے بلکہ محب وطن جماعتیں بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ پر غور جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 155904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155904/آئندہ-انتخابات-میں-امریکہ-کی-حامی-اور-مخالف-قوتیں-مد-مقابل-ہوں-گی-اسد-اللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org